آنے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی سندھ سے صاف ہوجائے گی، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آنے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی سندھ سے صاف ہوجائے گی، حلیم عادل شیخ
آنے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی سندھ سے صاف ہوجائے گی، حلیم عادل شیخ

کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کا جس دن افتتاح ہوا اس دن ملیر کے نمائندے لڈو کھا رہے تھے آج کہہ رہے ہیں کہ لوگ متاثر ہورہے ہیں ہم ترقی کے خلاف نہیں لیکن بغیر منصوبہ بندی کے عام لوگوں کو نقصان ہونے نہیں دیں گے۔

ملیر کے لوگوں کو بحریہ ٹاؤن کی طرح ایکسپریس وے کے نام پر بیچ دیا گیا ہے،ملیر کو پیپلزپارٹی نے بنجر بنادیا ہے ریتی مافیا کی پیداوار ایم پی اے ایم این اے فرنٹ مین ہیں ان کا سپر مین راؤ انوار ہوتا تھا 2007سے پیپلزپارٹی کے بھادر بیٹے نے یہاں سب دو نمبر کام کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر کی این اے 237کے دفتر میں پریس کانفرنس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 88میں ہمارا امیدوار پڑھا لکھا اور نوجوان ہے ہمارا مقابلہ کسی شخصیت سے نہیں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت ہے۔

سندھ حکومت لاتوں کے بھوت ہے یہ باتوں سے ماننے والی نہیں ہے،فردوس شمیم نقوی صاحب ہمارے سینئر ہیں ہمارے کوئی اختلاف نہیں،فردوس شمیم نقوی صاحب کو جلد مرکز میں ایک اہم ذمہ داری جائے گی۔

کرپشن کے الزامات اینٹی کرپشن نے لگائے ہیں جو چلاتی آنٹی کرپشن ہے الزام لگا رہے ہیں کوئی ثابت نہیں کرسکے ہمارا دامن صاف ہے یہ اپنی چوریوں کا جواب دیں لوگ کہتے تھے کہ پنجاب سے نواز لیگ نہیں جا سکتی لیکن آج وہاں عمران خان کی حکومت ہے۔

کراچی الطاف حسین کا ہے،کہا جاتا ہے لیکن اسے بھی ہم نے یہاں سے فارغ کیا،ملیر کے لیے کہتے ہیں 1971سے پیپلزپارٹی کا ہے لیکن اب ملیر کی ڈکٹیٹرشپ ملیر کے خزانے لوٹنے والے اب فارغ ہوجائیں گے انہوں نے ملیر کی زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر جانشیر جونیجو انہیں شکست دے گا 13سال میں پیپلزپارٹی نے اس شہر کو تباہ کردیا ہے یہ لوگ پینشنرز کے پیسے بھی کھا گئے ہیں مراد علی شاہ کی سربراہی میں یہ ڈاکہ ڈالا گیا جعلی پینشرز جعلی اکاؤنٹ سارے اکاؤنٹ ان کے اپنے علاقے کے ہیں۔

بلاول زرداری کو اب حساب دینا ہوگا جعلی پینشرز، کتے کی ویکسین، زکواۃ،ایڈز، ہر چیز پر بلاول کی حکومت نے ڈاکہ ڈالا، خرم شیرزمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، کرپشن کا سردار اس صوبے کا وزیرخزانہ وزیراعلیٰ ہے وہ اس کرپشن کو لیڈ کررہے ہیں۔

Related Posts