کراچی: تحریکِ انصاف نے پی پی پی پر الزام عائد کیا ہے کہ سندھ پولیس کی گاڑی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان انتخابی مہم کے دوران اپنے پروٹوکول کیلئے استعمال کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اِس تصویر میں سندھ پولیس کی جو گاڑی نظر آرہی ہے وہ گلگت بلتستان انتخابی مہم میں چیئرمین پی پی پی نے استعمال کی۔
پیغام میں تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ سندھ پولیس کو یہ حکم ملا ہوگا کہ صوبہ سندھ کی گاڑی گلگت بلتستان لے جائیں جبکہ یہ ایک غیر قانونی و غیر آئینی اقدام ہے۔
تصویر میں سندھ پولیس کی گاڑی گلگت بلتستان کے الیکشن کیمپین میں بلاول زرداری کے پروٹوکول میں استعمال ہو رہی ہے
سندھ پولیس کو یہ حکم ملا ہوگا صوبہ سندھ کی گاڑی گلگت لے جانے کا، اس غیر آئینی اور غیر قانونی حکم پر مشتاق مہر اور اسکے ساتھ چھٹی پر جانے والے کسی افسر کی غیرت نہیں جاگی pic.twitter.com/KiEld44wX6
— Adeel Ahmed (@AdeelAhmedSays) November 1, 2020
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم دیامیر بھاشا ڈیم کی کنسٹرکشن سائٹ کا دورہ آج کریں گے