پیپلز پارٹی نے تاحال شہباز شریف کی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، ذرائع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی نے تاحال شہباز شریف کی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، ذرائع

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ابھی تک نئی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے، ذرائع کے مطابق پارٹی میں اس معاملے پر ختلاف رائے ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی اکثریت وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے خلاف تھی اور وزارتیں لیے بغیر نئے سیٹ اپ کی حمایت کا مشورہ دیا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کچھ دیگر رہنما ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے نئی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حق میں تھے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے نئی کابینہ کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے اور آنے والے دنوں میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی دستبردار، شہبازشریف بلامقابلہ وزیراعظم منتخب

اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ نئے سیٹ اپ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ ہوں گے تاہم پیپلز پارٹی نے اس خبر کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی اس کی تردید کی۔

Related Posts