پیپلز پارٹی آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری

کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وفاقی حکومت کی ناانصافی کے خلاف پرامن جمہوری احتجاج کے لئے جے یو آئی (ف )کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

منگل کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے پارٹی چیئرمین کو وفاقی حکومت کی طرف سے وفاقی محصولات میں سے سندھ کواس کی حصے کی ادائیگی میں لاپرواہی اورتاخیری حربوں سے بھی آگاہ کیا اوربتایا کہ سندھ کواس کے حصے کے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے سندھ میں ترقیاتی پروگرامزمتاثرہورہے ہیں۔

علاوہ ازیں ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اعلان کردہ آزادی مارچ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ احتجاج ایک جمہوری معاشرے میں ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس لئے پیپلز پارٹی آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکومت کی ناانصافی کے خلاف پرامن جمہوری احتجاج کے لئے جے یو آئی ف کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت مظاہرین اور شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو یکساں بنانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کارلائے۔

حکومت سندھ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ اچھے رویہ سے پیش آئے تاکہ احتجاج کے ساتھ معمولات زندگی کو یقینی بنایا جا سکےجبکہ احتجاج جاری ہے۔ بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ حکومت معمولات زندگی میں کم سے کم رکاوٹ کے لئے ٹریفک کے لئے متبادل راستوں کا انتظام یقینی بنائے اورشہریوں کا مکمل خیال رکھے۔

Related Posts