پیپلز پارٹی سندھ کا وفاق کی پالیسیز کے خلاف 5 ستمبر سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی سندھ کا وفاق کی پالیسیز کے خلاف 5 ستمبر سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی سندھ کا وفاق کی پالیسیز کے خلاف 5 ستمبر سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی زیر صدارت پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں اور سندھ کے عوام کے ساتھ کی جانیوالی زیادتیوں، پانی کی بندش، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ، ہزاروں ملازمین کی برطرفیوں اور این ایف سی ایوارڈ کا اجراء نہ ہونے کے خلاف اضلاع کی سطح پر احتجاجی تحریک 5 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جنرل سیکرٹری وقار مہدی کے مطابق ضلع کشمور میں 5 ستمبر، ضلع جیکب آباد 7 ستمبر، قمبر شہداد کوٹ 9 ستمبر، شکارپور 10 ستمبر، لاڑکانہ 12 ستمبر، سکھر 13 ستمبر، گھوٹکی 14 ستمبر، خیرپور 15 ستمبر، نواب شاہ 16 ستمبر اور نوشہرو فیروز میں 17 ستمبر احتجاج کیا جائے گا۔

وقار مہدی کا کہنا تھا کہ سانگھڑ 18 ستمبر، میرپور خاص 19 ستمبر، عمر کوٹ 20 ستمبر، تھرپارکر 21 ستمبر، حیدرآباد سٹی 22 ستمبر، ٹھٹھہ 23 ستمبر، سجاول 24 ستمبر، بدین 25 ستمبر، ٹنڈو محمد خان 26 ستمبر، ٹنڈو الہ یار 27 ستمبر، دادو 28 ستمبر، جام شورو 29 ستمبر، مٹیاری 30 ستمبر، حیدرآباد دیہی یکم اکتوبر اور کراچی ڈویژن 2 اکتوبر کو اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کریں گے۔

مظاہرے میں صوبائی، ڈویژنل، ضلعی عہدے داران، اراکین پارلیمنٹ، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران، کارکنان تعلقہ اور یونین کمیٹیز، یونین کونسلز اور وارڈز کے عہدیداران، کارکنان اور عوام شرکت کریں گے۔

Related Posts