پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کو پیپلز لائرز فورم کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کو پیپلز لائرز فورم کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا
پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کو پیپلز لائرز فورم کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار لطیف کھوسہ کو پیپلز لائرز فورم (پی ایل ایف) کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت سردار لطیف کھوسہ کے حالیہ انٹرویوز بالخصوص پی ڈی ایم حکومت پر ان کی تنقید سے ناخوش تھی۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کو پیپلز لائرز فورم (پی ایل ایف) کے صدر کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ لطیف کھوسہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن ہیں جو کہ وفاقی حکومت کی اتحادی ہے۔ انہیں پی ایل ایف کے صدر کے عہدے سے ہٹانے کا اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب مصطفی نواز کھوکھر اور سینیٹر اعتزاز احسن کو بھی موجودہ مخلوط حکومت پر تنقید کرنے پر اہم عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سردار لطیف کھوسہ وفاقی حکومت کے حالیہ ہتھکنڈوں کے شدید ترین ناقدین میں سے ایک ہیں جو جنوری میں اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کے پی اور پنجاب میں انتخابات کرانے سے گریزاں نظر آتے ہیں۔

ٹی وی اور سوشل میڈیا پر حالیہ انٹرویوز میں انہوں نے نہ صرف حکومت کے تاخیری حربے استعمال کرنے پر تنقید کی تھی بلکہ اسے کھلی غداری اور آئین کی کھلی خلاف ورزی بھی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گولڈن جوبلی تقریب میں موجودگی پر وضاحت پیش کردی

ابھی چند روز قبل لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ وفاقی حکومت اس سال اکتوبر میں بھی الیکشن کرانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

Related Posts