پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا
پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی (ٹیکس) بڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

پٹرولیم لیوی کو 106 فیصد تک بڑھانے کے حکومتی فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ نئے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھ رہے ہیں جبکہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونی چاہئیں۔ 

تحریکِ انصاف کی معاشی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ 4 کھرب 80 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال حکومت کی اپنی نااہلی کی وجہ سے ہے۔ حکومت اس نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے۔

گفتگو کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔ پیپلز پارٹی کے دور میں تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 120 ڈالر فی بیرل تھی، لیکن ملک میں تیل کی قیمت 63 روپے لٹر رہی۔ 

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل ہے۔ مہنگائی سرکار عوام کو پٹرول 112 روپے فی لٹر بیچ رہی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 19 فیصد کمی ہوئی۔

شیری رحمان نے کہا کہ مہنگائی سرکار نے پٹرولیم مصنوعات میں صرف 4 فیصد کمی کی ہے۔ حکومت نے ملکی زراعت و صنعت کو تباہ کردیا ہے۔ 

Related Posts