پاکستان پیپلز پارٹی کراچی یکجہتی ریلی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کرے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی یکجہتی ریلی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کرے گی
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی یکجہتی ریلی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کرے گی

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے مارچ کے جواب میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی یکجہتی ریلی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں عوامی ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کراچی یکجہتی ریلی شہرِ قائد کے علاقے عائشہ منزل اور عزیز آباد سے آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔ وزیرِ تعلیم سندھ نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کی ریلی ایک زبردست کامیابی ثابت ہوگی جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے ہمیشہ لسانی سیاست کو فروغ دیا جبکہ پیپلز پارٹی اِس نفرت انگیز نظرئیے پر یقین نہیں رکھتی۔ کراچی کے عوام نے متحدہ کی سیاست مسترد کردی ہے۔

حق پرست (متحدہ) رہنماؤں کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ریلی یہ ثابت کرے گی کہ عوام سندھ حکومت، پیپلز پارٹی اور بے نظیر بھٹو شہید کے نظرئیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم صوبہ سندھ میں رہنے والے تمام ہی افراد کو سندھی سمجھتے ہیں چاہے وہ کسی بھی قومیت سے تعلق رکھتے ہوں، ان کا مذہب اور قومیت چاہے ایک دوسرے سے الگ الگ ہی کیوں نہ ہو، سب کے سب سندھی ہیں۔

پی پی پی کو جواب دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کامیاب مارچ سے گھبراہٹ اور خوف و دہشت کا شکار نظر آتی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اندرونِ سندھ سے اپنی ریلی کو طاقتور دِکھانے کیلئے پارٹی کارکنان، رہنماؤں اور سرکاری ملازمین کو بڑی تعداد میں ریلی کا حصہ بنائے گی جنہیں عوام الناس ظاہر کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سعید غنی کے تعلیمی اداروں کے طوفانی دورے، 1 اسکول سیل 

Related Posts