پیپلزپارٹی نے سندھ میں صرف تیر چلائے،عوام کو کچھ نہیں دیا، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلزپارٹی نے سندھ میں صرف تیر چلائے،عوام کو کچھ نہیں دیا، حلیم عادل شیخ
پیپلزپارٹی نے سندھ میں صرف تیر چلائے،عوام کو کچھ نہیں دیا، حلیم عادل شیخ

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے عادل ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز سے پی ڈی ایم کی پھرتیاں دکھائی دے رہی ہیں، دو تین روز سے بلاول زرداری کے دعوے بھی دیکھنے جیسے تھے۔

سندھ میں گزشتہ 13 سالوں میں پیپلزپارٹی نے سندھ میں صرف تیر چلائے ہیں عوام کو کچھ نہیں دیا گیا، بیماری کی رپورٹ نواز شریف کی آرہی ہے جوش مولانا کو آرہا ہے،نواز شریف کو اڈیالا جیل نظر آئی تو مولانا رینٹ اے پارٹی بن کر سامنے آگئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاکستان میں دو چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، کورونا وائرس اور پی ڈی ایم وائرس،جس طرح کرونا ائرس نے بہت سی جانیں لی ہیں اسی طرح پی ڈی ایم نے بھی ملکی ترقی کو نقصان پہنچایا ہے۔

جس طرح کرونا میں ڈٰیلٹا وائرس خطرناک ہیں اسی طرح پی ڈی ایم میں ڈیزل وائرس بہت خطرناک ہے،مولانا نئے وظیفے پر میدان میں ہیں،پی ڈی ایم بھانمتی کا کنبہ بن چکی ہے،مدرسے کے بچوں کو کو سیاست میں نہیں لایا جائے، مولانا کی سیاست مدرسہ کے بچوں پر ہوتی ہے۔

پی ڈی ایم نے کراچی میں جلسے کا علان کیا ہے جلسے سے پہلے عوام کو بتائیں کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے عوام کو کیا دیا ہے، بھارت میں پاکستان مخالف ٹرینڈ چلایا گیا،جس میں جی یو آئی ایف، مسلم لیگ نواز، اے این پی، سمیت دیگر جماعتوں نے ساتھ دیا۔

اب کس منہ سے ملک کی عوام پر حکمرانی کرنے کی بات کرنے آئے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا بلاول کی جماعت نے کراچی کو کچرہ کنڈی بنادیا ہے،سندھ میں عوام سے زیادتی ہے، عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں،کس منہ سے سندھ جیتنے کی باتیں کررہے ہیں۔

یہ چور دروازوں کے عادی ہیں،6 سیٹوں کو رکھ کر پنجاب میں حکومت گرانے کی ایسی بات کرنا چور دروازے کی نشانی ہے،گیلانی کے سینیٹ الیکشن کے وقت نوٹوں سے ووٹ خریدے گئے،سندھ کا پیسہ کشمیر کے الیکشن میں استعمال کیا گیا۔

ہماری دواؤں کتابوں ویکسین کا پیسہ کشمیر میں ضایع ہوتے دیکھا، بلاول سندھ کا خون نچوڑ کر پیسہ اکٹھا کررہا ہے۔ بلاول کراچی میں جیتنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، سندھ زہریلا پانی عوام کو پلایا جارہا ہے۔

اسمبلی میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جس کے مطابق بلاول کے دادا کے شہر نوابشاہ کا 100 فیصد پانی لوگ زہریلا پانی پی رہے ہیں، حیدرآباد میں 80 فیصد پانی زہریل ہے کراچی میں 93 فیصد پانی زہریلا ہے، دادو میں 98 فیصد یہی پانی پی رہے ہیں۔

پورے سندھ میں 77 فیصد لوگ زہریلا اور گندا پانی پی رہے ہیں،پی پی سندھ کے لوگوں کو سلو پوائزن دے رہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا افغانستان میں خانہ جنگی شروع ہوچکی ہے۔

Related Posts