لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکریٹری نتاشہ دولتانہ نے صوبے میں 82 راشن کے تھیلے تقسیم کردئیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی پی رہنما نتاشہ دولتانہ نے بتایا کہ ہم نے 82 راشن بیگز تقسیم کیے جبکہ راشن کا ایک تھیلا 6 افراد پر مشتمل خاندان کیلئے کافی ہے۔
راشن کی تقسیم کی خبر سناتے ہوئے نتاشہ دولتانہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں مستحقین کی مزید امداد کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بھی امداد کی دعوت دی۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں کو امداد کی دعوت دیتے ہوئے نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ آپ میں سے جو بھی پی پی پی رہنما مستحقین کی جتنی مدد کرسکے، اپنے اپنے علاقوں میں ضرور کرے، مدد کی ہر کوشش اہم ہے۔
Distributed 82 ration bags (1 for family of 6)amongst daily wagers (men and women) in my village. God willing, will be contributing more. I urge all privileged ppl to contribute whatever they can in their area. Every effort counts. #DailyWagers #Covid_19 #lockdown #philanthropy pic.twitter.com/dr9iDXaIuA
— Natasha Daultana (@NDaultana) April 6, 2020