مراد سعید کے بیان پر پی پی رہنما عبد القادر پٹیل کا رد عمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراد سعید کے بیان پر پی پی رہنما عبد القادر پٹیل کا رد عمل سامنے آگیا
مراد سعید کے بیان پر پی پی رہنما عبد القادر پٹیل کا رد عمل سامنے آگیا

کراچی:وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر پی پی رہنما عبد القادر پٹیل نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تفتان، تبلیغی اجتماع اور امدادی رقم کی تقسیم میں بدنظمی سے وفاقی حکومت نے ملک میں کرونا پھیلایا۔

عبد القادر پٹیل نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی فنڈنگ اور دنیا بھر سے آنے والا امدادی سامان آخر کہاں چلا گیا؟ خیبرپختونخوا میں مستقل وزیر صحت تک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کرونا وائرس کے بحران سے لڑنے کے بجائے ڈاکٹروں سے لڑرہی ہے، ہیلتھ ٹاسک فورس کے سربراہ نوشیرواں برکی امریکا میں بیٹھ کر اسکائپ سے خیبرپختونخوا کا نظام صحت چلارہے ہیں۔

قادر پٹیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ملک بھر میں سب سے کم ٹیسٹنگ اور سب سے زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کو بیچ دیا گیا، عوام بے آسرا چھوڑ دئیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا طبی عملہ کرونا میں مبتلا ہورہا ہے اور پی ٹی آئی حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے، حفاظتی سامان کی کمی پر آواز اٹھانے پر پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طبی عملے کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کرونا وائرس کے حوالے سے پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کے بجائے بیوروکریٹس سے رائے لی جارہی ہے، قادر پٹیل

پنجاب حکومت کی طبی عملے کے لئے گائیڈ لائن بھی ہیلتھ پروفیشنلز کے مشورے کے بغیر بنائی گئی، کیا یہ سچ نہیں کہ سندھ میں تمام ہیلتھ ورکرز اور پنجاب میں صرف تین فیصد طبی عملے کو رسک الاؤنس ملا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈاکٹروں کو سیلوٹ تو کروادئیے مگر سہولیات نہیں دیں، اس عالمی وباء کے موقع پر پنجاب میں ڈاکٹروں کو یومیہ اجرت پر رکھا جارہا ہے،پنجاب میں وزیروں کی سفارشوں سے پوزیٹو ٹیسٹ کو نیگیٹو میں بدلا جارہا ہے۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہیلتھ پروفیشنلز کی اسکریننگ تک نہیں کی جارہی۔

Related Posts