پیپلزپارٹی تمام پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے،بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto ready to take oath as FM

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی تمام پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو تحفے میں دیئے گئے متفقہ آئین کے تحت مسیحوں سمیت تمام اقلیتی برادریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلاتفریق پسماندہ طبقات و غریبوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے۔

ہماری پارٹی نے مسیحوں سمیت تمام غیر مسلموں کو ہمیشہ برابر کا شہری تسلیم کیا ہے۔شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو تحفے میں دیئے گئے متفقہ آئین کے تحت مسیحوں سمیت تمام اقلیتی برادریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی حکومتوں نے سینیٹ سمیت منتخب ایوانوں میں غیر مسلموں کی نمائندگی کو یقینی بنایا۔

مزید پڑھیں: بابائے قوم کو فوجی جوانوں کا خراجِ تحسین، پاک فوج کی دستاویزی ویڈیو ریلیز

صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت نے 11 اگست کو پاکستان میں اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منانے کا آغاز کیا۔

Related Posts