پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف کے ملازموں کا تیار کردہ بجٹ جوں کا توں پیش کر دیا گیا، بلاول بھٹو
آئی ایم ایف کے ملازموں کا تیار کردہ بجٹ جوں کا توں پیش کر دیا گیا، بلاول بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بڑی بڑی باتیں کرنا وزیرِ اعظم عمران خان کی عادت ہے،پاکستان میں 21 فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعوؤں کو غلط ثابت کررہی ہے۔

عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو پاکستان کے عوام مسترد کرچکے ہیں،تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔

بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پہلے نام نہاد کرپشن کے اعدادوشمار میں مبالغہ آرائی اور اب جعلی معاشی ترقی کے گن گانا، بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 21 فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعوؤں کو غلط ثابت کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے معاشی بدحالی کو ایڈٹ کرکے معاشی ترقی بنادینے سے پاکستان کے عوام کی قسمت نہیں بدلے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو پاکستان کے عوام مسترد کرچکے ہیں۔ اگر معاشی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے تو پی ٹی آئی کیوں خیبرپختونخوا کے اعلی تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کررہی ہے؟۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے ملک میں شرح غربت 40 فیصد تک ہونے کا اندازہ ایک تشویش ناک صورت حال کی جانب اشارہ کررہا ہے۔

تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا، ایسے میں فراڈ معاشی ترقی کی باتیں عوامی غم و غصے کو مزید بھڑکارہی ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن سے نجات کے لئے ضروری ہے کہ عمران خان کے اسٹیٹس کو کو توڑا جائے۔

معاشی مسائل سے ناواقف عمران خان نے اقتدار تو ہتھیالیا مگر انہیں اب تک علم نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نصف صدی کے تجربے کی حامل پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے، جو ملک کی معاشی سمت کو درست کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، بلاول بھٹو

Related Posts