کراچی کے ضلع شرقی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی۔ صفورا ٹاؤن کی یوسی نمبر 6 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا جبکہ جماعتِ اسلامی کو شکست ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی درخواست پر یو سی 6 پہلوان گوٹھ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین وائس چیئرمین 2096 ووٹ لے کر فتحیاب رہے جبکہ اسی نشست پر جماعتِ اسلامی امیدوار کی کامیابی کالعدم قرار دے دی گئی۔
کے پی کے میں انتخابات پر پی ٹی آئی کی درخواستیں نمٹ گئیں
قبل ازیں کامیاب قرار دئیے گئے جماعتِ اسلامی کے امیدوار نے 253 ووٹوں سے شکست کھائی۔ یونین کمیٹی میں کاسٹ کیے گئے 6 ہزار 90 ووٹوں میں سے 480کو مسترد کرتے ہوئے 5 ہزار 610 ووٹ درست قرار دئیے گئے تھے۔ جماعتِ اسلامی امیدوار 1 ہزار 843 ووٹ حاصل کرسکا۔
ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور پی پی پی کی کامیابی پر امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے بیان جاری کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کہہ کر 6 یونین کونسلز کے نتائج رکوا دئیے تاکہ مرضی کے نتائج نکلوائے جائیں۔ جعلسازی کی انتہا کردی گئی۔
دوبارہ گنتی کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کے نتائج بدل دئیے گئے۔ جماعتِ اسلامی چپ ہو کر گھر نہیں بیٹھے گی۔ آئینی و جمہوری حق استعمال کیا جائے گا۔ ایک بھی ووٹ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔