پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں کوٹا بھرتی جماعت بن چکی ہے،حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں پرتوجہ دے رہی ہے، حلیم عادل شیخ
حکومت صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں پرتوجہ دے رہی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنماحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں کوٹا بھرتی جماعت بن چکی ہے۔

بلاول وفاقی حکومت کو چھوڑیں سندھ کی عوام قبل از وقت انتخابات کیلئے تیار ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں پی پی کو عبرتناک شکست نصیب ہوگی۔

میڈیا سے بات چیت میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ بلاول بھٹوناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کی مثال پر پورا اترتے ہیں، بلاول ہاؤس میں لگنے والی آگ وفاقی پیکیج کے تحت آنے والی فائربریگیڈز نے بجھائی تھی۔

پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں کوٹا بھرتی جماعت بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام وفاقی حکومت کرارہی ہے۔

سندھ حکومت شہریوں کو متبادل دینے میں بھی ناکام رہی، کراچی میں پانی، سیوریج اور سڑکوں کی مرمت کا کام پی ٹی آئی کرارہی ہے، بلاول وفاقی حکومت کو چھوڑیں سندھ کی عوام قبل از وقت انتخابات کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کے سرپرست ملک فتح کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، کراچی پر قبضے کی کوشش میں پیپلزپارٹی ماضی میں بھی ناکام رہی ہے، کراچی کے شہری لاڑکانہ،نوابشاہ، سکھراور حیدرآباد کے حالات سے واقف ہیں۔

بلاول بھٹو کے پاس اپنی حکومت کی کارکردگی بتانے کیلئے کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پی پی کو عبرتناک شکست نصیب ہوگی، وزیراعظم کے اقدامات سے سندھ کی عوام کو براہ راست فائدہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل واؤڈا نے بھی ملک میں قبل ازوقت انتخابات کی پیشگوئی کردی

Related Posts