سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس کی سماعت، پیپلز پارٹی فریق بننے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس کی سماعت، پیپلز پارٹی فریق بننے کیلئے تیار
سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس کی سماعت، پیپلز پارٹی فریق بننے کیلئے تیار

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس میں فریق بنائے جانے  کی درخواست جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کیلئے تیار ہوگئی۔

سینیٹ الیکشن کے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں پیپلز پارٹی نے فریق بننے کی درخواست دائر کی۔ پی پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قانون سازی کیلئے صدارتی ریفرنس کی روایت جمہوریت اور آئین کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پیپلز پارٹی سمیت حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں کی درخواست منظور ہو گئی، وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اپوزیشن نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ مہنگائی، سینیٹ میں اوپن بیلٹ انتخابات اور متنازعہ صدارتی آرڈیننس سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال ضروری ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا قومی اسمبلی وسینیٹ کے اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ

Related Posts