کراچی کو پیپلزپارٹی نے کچرا کنڈی بنادیاہے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، کھانا بھی تاخیر سے دیا جاتا ہے، ترجمان
حلیم عادل شیخ سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، کھانا بھی تاخیر سے دیا جاتا ہے، ترجمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو پیپلزپارٹی نے کچرا کنڈی بنادیاہے۔ کراچی کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کو بھی پیپلز ہارٹی نے نہیں بخشا،وہاں کی عوام نے تو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیئے پھر لاڑکانہ کو کیوں سہولیات نہیں دی گئیں، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ کے فور منصوبہ وزیر اعظم نے بند کرادیا۔کے فور میں اربوں کی کرپشن کی گئی، کے فور سندھ حکومت نے رکوایا۔ 75ارب میں کے فور تیار ہوسکتا ہے لیکن مکمل نہیں کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کربلا جیسا ماحول پیدا کر دیا گیا ہے،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ چار ماہ سے سندھ حکومت نے کے فور منصوبے کو کیبنٹ سے منظور نہیں کروایا۔ ان لوگوں کو ڈوب مرجانا چاہیے جو کے فور کی رپورٹ کیبنٹ میں نہیں لیکر جاتے۔

سندھ کے سب بڑے شہر کراچی سے لیکر حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ سمیت تمام سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔ اربن علاقوں میں کوئی ترقیاتی اسکمیں نہیں رکھی گئیں ہیں۔ کراچی کے تین اسپتال ابتدا سے وفاق کے پاس تھے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کے حوالے کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سندھ بجٹ میں کراچی کے لئے کوئی بھی میگا پروجیکٹ کے لئے رقم نہیں رکھی گئی ہے۔ سندھ کے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ 100 ارب روپے نان ڈویلپمنٹ اسکیموں پر رکھے گئے ہیں جس کے ذریعے کرپشن کی جائے گی۔ سی ایم ہاؤس کے اخراجات کو بڑھایا جائے گا ہیلی کاپٹر کے سفر میں اضافہ کیا جائے گا۔

سندھ کا بجٹ حکمرانوں کی عیاشی کا بجٹ ہے۔کراچی کے لیے کچھ نہیں رکھا، 12سالوں کے بعد بھی سندھ حکومت نے کراچی میں ایک بھی بس نہیں چلائی نہ ہی ایک بوند پانی کے اضافے کا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ 95 فیصد ٹیکس کراچی سے ملتا ہے لیکن سندھ حکومت نے کراچی کے ساتھ دشمنی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سی ایم ہاؤس کے خرچے بڑھا دئیے،بجٹ میں عیاشی کے لیے گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر کا بجٹ رکھا گیا،کراچی کے اسپتال میں کرپشن کی گئی۔ پینتیس کروڑ این آئی سی وی ڈی ملازمین کی تنخواہ جاتی ہے۔ ندیم قمر کی 65 لاکھ ماہوار تنخوا ہے۔ پیپلز پارٹی والے کون ہوتے ہیں سندھ کے باسیوں کو رہائش کا سرٹیفکٹ تقسیم کرنے والے سندھ میں رہنے والا ہر شہری سندھی ہے۔

سندھ اسمبلی میں سندھ کو لوٹنے والے کو تباہ برباد کرنے کی دعا کرائی تو پیپلز ہارٹی والے بھاگ گئے دعا میں شامل نہیں ہوئے، سندھ کی ثقافت اجرک کی موئن جو دڑو میں بے حرمتی کی گئی،آثار قدیمہ کے نام پر اربوں کی کرپشن کی گئی، لاڑکانہ میں ایڈز پھیلا یا گیا۔ طیارے حادثے پر وزیر کو پھانسی دینے کی بات کرنے والوں نے کراچی میں بلڈنگیں گرنے پر کیا ایکشن لیا۔؟

پی آئی اے میں پائلٹ کو جعلی لائنس پیپلز پارٹی کے دور میں دئیے گئے تھے۔ اعجاز ہارون منی لانڈرنگ کرتا تھا اعجاز ہارون نے جعلی لائسنس والے پائلٹ رکھے،پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کے دو بہنوں نے پی آئی اے سے براہ راست فائدہ اٹھایا۔ نفیسہ شاہ کا خاندان پی آئی اے کا براہ راست بینی فشری ہے۔

Related Posts