گلگت بلتستان انتخابات، پیپلز پارٹی کو عوام کی محبت حاصل ہے۔شیری رحمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition got to know about national security policy from newspapers: Sherry Rehman

اسلام آباد: سینٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کے دوران عوام کی محبت پی پی پی کو حاصل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ووٹنگ جما دینے والی سردی میں 23 حلقوں میں شروع ہوئی ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زبردست انتخابی مہم چلائی۔

پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ 4 لاکھ 50 ہزار 305 مرد اور 3 لاکھ 39 ہزار 998 خواتین ووٹرز گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ ہیں، دیگر لوگوں کے برعکس پی پی پی نے ہر حلقے میں اپنے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی، ہمیں برتری اور عوام کا پیار حاصل ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے انتخابات کے بعد گلگت بلتستان کیلئے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی اور جنوبی بلوچستان کے تاریخی وفاقی ترقیاتی پروگرامز کے بعد اب ان شاء اللہ گلگت بلتستان کیلئے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر کام ہوگا۔

مزید پڑھیں: اسد عمر کا  گلگت بلتستان کیلئے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کا اعلان

Related Posts