کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت بہادر آباد مرکز سے متصل پارک میں ایک جنرل ورکرزاجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں ایم کیو ایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران،ٹان کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس سے ایم کیو ایم پاکستان کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور مہا جر وں کو کسی گر ینڈ الا ئنس کی ضرورت نہیں گر ینڈ الا ئنس مہاجر کا رکنان کی شکل میں یہا ں مو جو د ہیں ایم کیو ایم کا کر دار ما ں جیسا ہے جس نے برا بھلا کہا کسی لا لچ خو ف یا غلط فہمی سے ہی سہی ان سب کیلئے ہما رے دروازے دل اور با ہیں کھلی ہیں۔
انہوں نے کہ آج کل ایک گر وہ کو پیسہ اور وسائل کی بنیا د پر ہمیں گا لی دینے کا ٹھیکہ دئیے گیا ہے کیا ہم ایسا کر رہے ہیں ہم ایک مہذب تہذیب کے امین ہیں گرینڈ آلا ئنس یہا ں بنے گا، جس میں تا جر بھی ہو گا، طلب علم بھی ہو گا، کسان بھی ہو گا، صنعتکا ر بھی ہو گا اور یہی سے گر یٹر الا ئنس بنے گا۔
ایم کیو ایم جتنا کام کر رہی ہے اتنا شور نہیں مچارہی صوبے کے حصول کیلئے جو جو کو شش کر نی ہے ہم کر رہے ہیں اور تمام آئینی ضروریا ت پو ری کر نے کیلئے با ت بھی کر رہے ہیں اور جدوجہد بھی کر رہے ہیں اگر 1970 میں جب ون یو نٹ کوٹہ تھا اس وقت یہ مطا لبہ رکھا جا تا تو وہ بہتر ین وقت تھا۔
ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے اپنے بھارت کے دورے کے حو الے سے لگائے جا نے والے الزاما ت پر تبصرہ کر تے ہو ئے کہا کہ جس طر ح فنکا ر اور دیگر شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلا یا جا تا ہے اسی طر ح ایم کیو ایم ایک سیا سی جما عت تھی مجھے بھی بلا یا گیا تھا اور میں نے میڈیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ لڑا اور جس پا سپورٹ کو جلا نے کی با ت کر رہے ہیں وہ اب بھی میر ی جیب میں موجو د ہے۔
اس کا جو اب دیا جا سکتا تھا لیکن ہم الز ام لگانے والو ں کو اس قابل نہیں سمجھتے، مہا جر یہ سمجھتا ہے کہ اب فیصلہ کن جد وجہد کا وقت آگیا ہے اور ہما رے دروازے سب کیلئے کھلے ہے اور آپ اپنے درمیان اتحاد کو بر قرار رکھیں۔
انہو ں نے مز ید کہا کہ یہا ں یہ با ت واضح کر نا چاہتا ہو ں کہ با ت صوبے کی کر رہے ہیں جو انتظا می یو نٹ ہو اور وہ شہر ی سندھ یا جنو بی سندھ صوبہ ہو سکتا ہے۔اس مو قع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنو نیر وسیم اختر اور اراکین رابطہ کمیٹی بھی مو جو د تھے۔
رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبز واری نے جنر ل ورکر زاجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ووٹ بینک کو تقسیم کر نے کیلئے ایک مصنو عی گر وہ کے ذریعے جو بے پنا ہ وسائل استعما ل کر رہا ہے اس کا مقصد ایم کیو ایم کے کا رکنان اور عوام میں یہ تا ثر پید ا کر نا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کمزور ہو گئی ہے۔
جیسے کہ 2018 کے عام انتخا بات ایم کیو ایم کی نشستیں بھی کم کی گئیں اور ووٹ بھی کم کئے گئے 2 ہزار 3ہزار حتیٰ کہ 300سوووٹ سے بھی ہما رے امید واروں کو ہرا یا گیا،ہما رے لئے جنر ل ورکر ز اجلا س کے اخراجا ت اٹھا نا مشکل ہو رہا ہے اور وہ کرو ڑو ں روپے خرچ کر کے جلسہ منعقد کر رہا ہے۔
آج کا رکنان کو یہ با ت سمجھنی ہو گی کہ اتنا سر ما یہ جو ان پر خرچ ہو رہا ہے اس کے بد لے میں ان سے کیا خد مت لی جا رہی ہے، کا رکنان اس با ت پر غور کریں آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے اور سوشل میڈیا پر آنے والی ہر خبر اور چلنے والی ہر معلو ما ت درست نہیں ہو تی۔
یہا ں پر ہمیں اپنا تر بیت یا فتہ تنظیمی ذہن استعما ل کر نا ہو گا اور معلو ما ت کی حقیقت سے آگا ہی حا صل کر نی ہو گی گز شتہ چندروز میں کچھ علا قوں سے اسی مصنو عی گر وہ کی جا نب سے اشتعال انگیزی کی گئی لیکن ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا جو اب اشتعال انگیزی سے نہیں دینگے۔