آصف زرداری کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں ان کو کچھ ہوا تو حکمران ذمہ دار ہونگے، قمرزمان کائرہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اپوزیشن کی تقسیم کے خواب دیکھنا بند کردیں، قمر زمان کائرہ
وزیراعظم اپوزیشن کی تقسیم کے خواب دیکھنا بند کردیں، قمر زمان کائرہ

لاہور: پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جیل میں آصف علی زرداری کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں،جیل اہلکار بھی انکی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں قمرزمان کائرہ نے کہاکہ آصف علی زرداری کو شوگر، بلڈ پریشر، دل کی بیماری اور رعشہ کا مرض لاحق ہے ۔پیپلزپارٹی، حکومت، عدلیہ اور جیل انتظامیہ سے بار بار اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔

آصف زرداری کی صحت کے بارے میں پیپلزپارٹی کی بات نہیں سنی جا رہی،آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو حکمران ذمہ دار ہوں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ آصف زرداری کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا جائے اگرآصف زرداری کو اسپتال منتقل نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کی کال دی جائے گی۔

ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے بعد سندھ کے عوام کو ایک بار پھر غلط پیغام بھیجا جا رہا ہے،پیپلزپارٹی کے خلاف حکمرانوں کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہورہی۔انہوںنے کہاکہ صحت کی بنیاد پر آصف علی زرداری بلیک میل نہیں ہونگے۔

پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔گردن اور زبان کٹوا کر بھی جو شخص نہ جھکے اسے اب کیسے جھکایا جا سکتا ہے،ان سفاک اور بزدلانہ ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی بلیک میل نہیں ہوگی ۔

Related Posts