ثروت اعجاز قادری نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں کورونا وائرس کا حل پیش کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sarwat Ijaz Qadri's message on the occasion of Eid

کراچی :سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور نائب صدر راشد حسین ربانی نے قادری ہاؤس پر ملاقات کی اورپیپلز پارٹی کے تحت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا ۔

ثروت اعجاز قادری نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر شعار بنایا جائے،عوام حکومت سے اچھی توقعات رکھتے ہیں،عوامی مسائل کو فوکس کرکے انہیں ریلیف دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بہت سے علاقوں میں پانی نہیں ہے ،چار چار دن سے پانی نہیں آرہا ہے ،سندھ حکومت کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو بجلی وگیس کے بل تین ماہ تک ادائیگی کا کہا تھا مگر کے الیکٹرک ایوریز کی بنیاد پر بجلی کے بل بھیج کر عوام کا خون چوس رہا ہے،ایک طرف عوام کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں تو دوسری طرف کے الیکٹر ک عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو کون لگام دے گا عوام کو کون ریلیف دلائے گا کیا حکومت صرف دعوؤں سے کام چلائے گی،انہوں کا کہنا تھا کہ مزارات اولیاء کی بندش کو فوری طور پر ختم کیا جائے،مزارات اولیاء روحانیت کے مرکز ہیں جہاں ولیوں کے طفیل دعائیں قبول ہوتی ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی ایس او پی کے تحت سندھ بھر کے مزارات فوری کھولے جائیں،مزارات پر ایس او پی کے تحت سینی ٹائزر گیٹ کے انتظامات بھی مکمل ہیں،جس طرح اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے اسی طرح زائرین کو مزارات پر حاضری اور دعا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث موجودہ معاشی منظرنامے میں گیس نرخوں میں کمی ناگزیر ہے، اسماعیل ستار

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کو انشاء اللہ دعاؤں اور احتیاطی تدابیر سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے،کورونا وائرس مسلمانوں کیلئے آزمائش ہے انشاء اللہ توبہ واستغفار اورولیوں کے طفیل اس وباء کا خاتمہ ہوگا،اس موقع پر ان رہنماؤں نے یقین دلایا کہ ان مسائل کے فوری حل کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سامنے رکھیں گے۔

Related Posts