بے نظیر بھٹو کی برسی پرپیپلز پارٹی کا 27دسمبر کو بڑے پاور شو کا فیصلہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
PPP decides power show on December 27

کراچی : پیپلز پارٹی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی پربڑے پاور شو کا فیصلہ کرلیا، 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا،پیپلز پارٹی نے تیاریاں شروع کردیں۔

27دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے 27دسمبر کے جلسے کے لئے تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں۔

27 دسمبر کے جلسے کی کامیابی کے لئے ہر ضلع میں خصوصی مہم چلائی جائے گی، جلسے کی تیاریوں کے لئے پیپلزپارٹی کا مرکزی اور صوبائی تنظیم کا اجلاس بھی آئندہ چند روز میں ہوگا۔

واضح رہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیپلزپارٹی کی جانب سے ہر سال لاڑکانہ میں جلسے کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم امسال پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کے تناظر میں اس اجتماع کو خاص اہمیت دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت مخالف تحریک، پی ڈی ایم قیادت آج آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریگی

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ملتان میں جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو کی جگہ ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے خطاب کیا تھا جبکہ ن لیگ کی جانب سے مریم نواز نے قیادت کے فرائض انجام دیئے تھے۔