پیپلزپارٹی کراچی کو مثالی شہر بنانے کیلئے دن رات کام کررہی ہے، روما مٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Roma Mushtaq Urges: Refer to Us as ‘Masihi,’ Not ‘Esai’
FILE PHOTO

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے، اس تاریخی جیت پر پیپلزپارٹی کے اقلیتی رہنماؤں نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے عوام کے پارٹی پر بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

رکن سندھ اسمبلی روما مشتاق مٹو، پیپلزپارٹی منارٹی ونگ کراچی کے صدر مشتاق مٹو، نائب صدر سلامت نور اور ایسٹ کے سینئر نائب صدر جاوید بھٹی نے پارٹی کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فتح پیپلزپارٹی کے عوام دوست منشور اور قیادت کے مضبوط وژن کا نتیجہ ہے۔ روما مشتاق مٹو نے کہا، ”پیپلزپارٹی ہمیشہ سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ترقی کے لیے سرگرم رہی ہے اور اس کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔

” مشتاق مٹو نے مزید کہا کہ کراچی میں اقلیتی برادری نے پارٹی کی حمایت میں بھرپور کردار ادا کیا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پارٹی کا ساتھ دیا۔ اقلیتی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، اور فریال تالپور کی شاندار قیادت کو سراہا۔

PPP Committed to Making Karachi a Model City: Says Roma matto

مشتاق مٹو نے کہا، ”بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت نے پارٹی کو ایک نئی جہت دی ہے۔ ان کی سیاسی بصیرت اور عوامی مسائل پر گہری نظر نے پیپلزپارٹی کو مضبوط بنایا ہے۔

” سلامت نور نے آصف علی زرداری کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دوراندیش فیصلے اور پارٹی کو متحد رکھنے کی حکمت عملی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سعید غنی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے جاوید بھٹی نے کہا کہ انہوں نے کراچی کے عوام کے لیے دن رات محنت کی ہے۔ ”سعید غنی نے شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور عوامی مسائل کے حل میں جو کردار ادا کیا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔” اقلیتی رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی پارٹی کی قیادت کے وژن اور کارکنوں کی انتھک محنت کا تسلسل ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی کراچی کو ایک مثالی شہر بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے گی اور عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے گی۔ پیپلزپارٹی کے رہنماو?ں نے کارکنوں کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے عزم و حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہمیشہ ان کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

Related Posts