استعفے کے بعد دوبارہ پی ڈی ایم میں جانے کا نہیں سوچا، بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استعفے کے بعد دوبارہ پی ڈی ایم میں جانے کا نہیں سوچا، بلاول بھٹو زرداری
استعفے کے بعد دوبارہ پی ڈی ایم میں جانے کا نہیں سوچا، بلاول بھٹو زرداری

چارسدہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے تاہم موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی غیرسنجیدہ ہے۔ نوجوان کو تاریخی بے روزگاری کا سامنا ہے، سب مسائل کا حل صرف اور صرف صاف اور شفاف الیکشن ہیں۔

عوام نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیز اور پی ڈی ایم پر کھل کر تنقید کی ۔

پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کے لیے وقت مقرر تھا، جب تک ایکشن پلان پرعمل نہیں ہوتا ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ڈی ایم  تقسیم کا شکار ہے اور ان کا وژن واضح نہیں ہے۔ کل کے اجلاس میں بھی کوئی وضاحت دیکھنے میں نہیں آئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت اورآئین پر یقین رکھتے ہیں۔  اور پی ڈی ایم سے استعفیٰ آخری پوائنٹ تھا، ہم نے ایک ایکشن پلان دے کرعوام کے سامنے رکھ دیا تھا، استعفے کے بعد ہم نے دوبارہ پی ڈی ایم میں جانے کا نہیں سوچا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت میرا پورا خاندان پاکستان میں رہ کر جدوجہد کررہا ہے، این آراو لینے کی ضرورت عمران خان اوران کی حکومت کو ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی اور اے این پی دونوں جماعتیں جمہوریت پسند اورعوامی جماعتیں ہیں، ہم دونوں جماعتیں مل کر عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گی۔ اور ہمارے کردار کو تاریخ میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی سے ہمارا خاندانی، سیاسی اور نظریاتی رشتہ ہے، ولی باغ آتے ہیں توایسا لگتا ہے کہ جیسے اپنے ہی گھرآئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی کا وفد بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے آج چار سدہ پہنچا تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر خان ہوتی، میاں افتحار حسین اور ایمل ولی خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کا استقبال کیا، پی پی پی کے وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نیئر بخار ی اورفرخت اللہ بابر بھی شامل ہیں۔

Related Posts