میرپور خاص میں فائرنگ سے پی پی پی اُمیدوار زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرپور خاص میں فائرنگ سے پی پی پی اُمیدوار زخمی
میرپور خاص میں فائرنگ سے پی پی پی اُمیدوار زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک میں 241 ملین افراد 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے تیار ہیں، بعض علاقوں میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے انتخابی مہم روک دی گئی ہے، کیونکہ وہاں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین واقعے میں میرپور خاص سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار ذوالفقار شاہ پر حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے PS-46 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار شاہ پر فائرنگ کی، ان کی گاڑی پر 6سے 7گولیاں ماری گئیں، جس کے نتیجے میں ذوالفقار شاہ زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے میرپور خاص سے فوری طور پر منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے ایک اور امیدوار کے انتخابی دفتر پر حالیہ دستی بم حملے کے بعد پیش آیا ہے، جس میں تین بچے زخمی ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے حملے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سیکورٹی خطرات کی موجودہ فضا انتخابی عمل کو متاثر کرسکتی ہے، جب قوم 8 فروری کو پولنگ کے دن کی طرف بڑھ رہی ہے تو امیدواروں اور ان کی ٹیموں کو خطرات کا سامنا ہے۔

Related Posts