پیپلز پارٹی کا 27فروری سے کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی کا 27فروری سے کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان
پیپلز پارٹی کا 27فروری سے کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے 27فروری سے کراچی سے اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے مارچ پر ہم سے مشاورت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کے اعلان سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سارے ادارے غیر جانبدار رہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی وہی لوکل باڈی نظام لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑنوکریاں دینے کے بجائے روزگار چھینا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے 9 اضلاع سے 80 سے زائد مقامی حکومتوں کے بلدیاتی نمائندگان کی شمولیت کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت تکلیف میں ہے، یہ لوگ الٹا غریبوں کے سروں سے چھت چھین رہے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں، جدوجہد میں کارکن میرے سب سے تگڑے بازو ہونگے، پیپلزپارٹی گراس روٹ کی جماعت ہے اوررہے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام جانتی ہے پیپلزپارٹی ہردورمیں روزگاردیتی ہے۔ ایک کروڑنوکریاں دینے کے بجائے روزگار چھینا گیا، مجھے عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔

پنجاب کا لوکل باڈی نظام آرڈیننس کے ذریعے چل رہا ہے، مرادعلی شاہ نے سندھ میں نیا لوکل باڈی نظام دیا ہے، سندھ کی طرح پنجاب میں بھی وہی لوکل باڈی نظام لانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اختیار دیئے چھینے نہیں، آصف زرداری سب سے طاقت ور سویلین صدر تھے، زرداری نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کودیئے، چاہتے ہیں صوبوں کواختیارات ملیں اورلوکل باڈی سسٹم کومضبوط کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام دشمن حکومت ہے، پیپلزپارٹی غریب،عوام دوست جماعت ہے، بھٹو نے 1970ء میں 5 مرلہ سکیم دی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا اورجان بوجھ کرحقائق کوچھپایا، مریم نواز

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ایسے برے معاشی حالات نہیں تھے، جب مشرقی پاکستان الگ،جنگ کے دوران بھی ایسے معاشی حالات خراب نہیں تھے

Related Posts