کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حق اورسچ کڑوا ہوتا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لیڈر کسی گیدڑ سے کم نہیں، سچ پرمبنی باتیں سننا ان کی قوت برداشت سے باہر ہے، دم دباکر پیٹ دکھاکر بھاگنا دونوں جماعتوں کا شیوہ ہے۔
اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ حادثاتی چیئرمن بجٹ پر بولنے سے پہلے سندھ کی بیڈ گورننس کو دیکھیں، ایک گفتار کے غازی تو دوسرے کرپشن کے سلطان، دونوں کی کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے، قوم یہ چہرے پہچانتی ہے۔
دونوں نے شرافت کی چادر اوڑھ کر اس ملک کا دیوالیہ نکالا، ن لیگ کو ڈوب کر مرنے کیلئے بھی لندن کا تالاب چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ سہیل انور کی حیثیت سلطنت زردار کے درباری سے زیادہ نہیں، سندھ کارڈ چھننے کے بعد جیالے رہنما دردر کی خاک چھان رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی قانونی و زمینی حقائق پر آنے کی بجا صرف میڈیا پر مظلوم بن رہی ہے، وزیراعظم کی جانب سے پانی معاملے پر بنائی گئی کمیٹی سے سندھ حکومت فرار ہوچکی۔
ارسا نے جب نیوٹرل انسپکٹرز مقرر کرنے کا کہا تو سندھ حکومت وہاں سے بھی بھاگ گئی،پنجاب کی ٹیم جب گڈو بئراج پر معائنے کے لیے پہنچی تو آبپاشی عملہ فرار ہوگیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی حکومت کی بدولت آج تمام کرپٹ سیاستدان متحد ہیں، شہباز گِل