اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے پی پی پی سرگرم ہے، پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی نے سیاست دانوں سے رابطے تیز کردئیے۔
نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جن کی حمایت مسلم لیگ (ن) سمیت حکومتی اتحاد میں شامل دیگر جماعتیں کررہی ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کی نشست کیلئے پی پی پی کی جانب سے ذاتی سطح پر بھی روابط تیز کردئیے گئے۔ پیپلز پارٹی نے خصوصی کمیٹی کے اراکین کو مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔ شیری رحمان اور نوید قمر سمیت دیگر کو کمیٹی کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
کمیٹی اراکین نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے رابطہ کرکے انتخابات کیلئے لائحۂ عمل تشکیل دے دیا۔ شیری رحمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں واضح حمایت حاصل کرچکے ہیں اور پی پی پی کل سینیٹ میں اپنی برتری واضح کرے گی۔