پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا قلات میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کااعلان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
oil refineries ask to government for help

کراچی: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے بلوچستان میں قلات کے مقام پر گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کا اعلان کیا ہے۔

پی پی ایل نے بحیثیت آپریٹر 100 فیصد کاروباری حصہ داری کے ساتھ مرگند بلاک (2866-4 ) کے پہلے دریافتی کنوئیں مرگند X-1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا۔

ڈی ایس ٹی کے دوران،64/64 انچ چوک سائز اور 516 پائونڈز فی مربع انچ (پی ایس آئی ) ویل ہیڈ بہائو کے دبائو کے ساتھ یومیہ 10.7 ایم ایم سی ایف گیس اور یومیہ 132 بیرل مائع حاصل ہوئے۔

مائع کی نوعیت کے تعین کے لئے تحقیقات جاری ہیں جبکہ تیزابی عمل کے ذریعے کنوئیں سے بہائو کی شرح میں اضافے کی صلاحیت موجود ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ایک کھرب 26 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

مرگند X-1 کی کھدائی کا آغاز30 جون2019 کو ہوا جسے چلتن لائم اسٹون میں 4500 میٹرز (پیمائش شدہ گہرائی) تک پہنچایا گیا۔

وائر لائن لوگز کی بنیاد پر موڈیولر ڈائنامکس ٹیسٹنگ (ایم ڈی ٹی)  کرائی گئی جس سے ہائیڈرو کاربن کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ وائر لائن اور ایم ڈی ٹی کی بنیاد پر چلتن لائم اسٹون میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ(ڈی ایس ٹی) کرایا گیا۔

اس دریافت کے ذریعے پی پی ایل کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک میں مقامی وسائل کے استعمال کے ذریعے توانائی کی طلب اور رسد کے مابین فرق میں کمی ہوگی۔

Related Posts