ضمنی انتخابات ،تینوں سیٹوں پر پی ٹی آئی کی ہار، پی پی 2، جے یو آئی 1 سیٹ پر کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PP2, JUI won 1 seat for By-elections

کراچی/پشین: سندھ اور بلوچستان میں صوبائی اسمبلیوں کی 3 نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہوئی جبکہ دو سیٹوں پر پیپلزپارٹی اور ایک پر جے یوئی آئی کامیاب ہوئی۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی کی 2 خالی نشستوں پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس 88 ملیر جبکہ بلوچستان کے ضلع پشین کی نشست پی بی 20 پر ضمنی انتخاب ہوا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد یوسف بلوچ 24 ہزار ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے ہیںجبکہ تحریک لبیک کے امیدوار سید کاشف علی نے 6 ہزار 90 ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار جان شیر 4 ہزار 870 ووٹ لے تیسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس43 سانگھڑ کے تمام 132 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار جام شبیر علی خان 49 ہزار 571 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے مشتاق جونیجو 6 ہزار 931 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

بلوچستان حلقہ پی بی 20 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔ پشین کے ضمنی الیکشن میں مکمل 113 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کردئیے گئے۔

مزید پڑھیں:ضمنی انتخابات کے بعدسینیٹ الیکشن میں شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے،بلاول بھٹو

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی پاکستان کے امیدوار عزیز اللہ آغا بلوچستان اسمبلی کی نشست کیلئے 24 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار عزیز اللہ آغا بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوئے جبکہ مدِ مقابل قریب ترین امیدوار 7 ہزار 123 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Related Posts