پی پی خاتون رکن غصے میں آپے سے باہر، پی ٹی آئی رکن پر ہیڈ فون سے حملہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

قومی اسمبلی اجلاس گزشتہ روز تلخ اختتام کے بعد آج بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔

منگل کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شگفتہ جمانی کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شاہد خٹک کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔

موقر معاصر آج نیوز کے مطابق جھگڑا اتنا بڑھا کہ اس دوران شگفتہ جمانی نے پی ٹی آئی کے رکن شاہد خٹک کی طرف ہیڈ فون پھینک دیا، جو ان کو نہ لگا۔

شگفتہ جمانی نے شاہد خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کون ہو، کہاں سے آئے ہو، کیا ہو سب پتہ ہے، تمہاری گوگی کا بھی پتہ ہے۔ شگفتہ جمانی کا غصہ دیکھ کر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان ان کے پاس آگئے۔

دوسری طرف شگفتہ جمانی کے جواب میں شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ یہ خاتون ہیں، میں ان کو جواب نہیں دینا چاہتا، میری یہ تربیت نہیں کہ خواتین کو اس طرح سے جواب دوں۔

اس سے پہلے کہ معاملہ دونوں جماعتوں کے دیگر ارکان کی لڑائی تک پہنچ جاتا، ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے بمشکل معاملے کو مزید بگڑنے سے بچایا اور کہا کہ اس طرح نہیں ہونا چاہئے۔

Related Posts