کورونا وائرس کے باعث پاورسیکٹرکو3 ماہ میں40 ارب روپے کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Power sector loses Rs 40 billion in 3 months due to corona virus

کراچی : کورونا وائرس نے پاورسیکٹر کو بھی بری طرح متاثر کرنا شروع کردیا ہے،3 ماہ میں توانائی سیکٹر کو 40 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

گردشی قرضوں میں اضافہ ہونے سے بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں بھی متاثر ہونے لگیں۔کورونا وائرس کے باعث پاورسیکٹر میں 3 ماہ میں اربوں روپے کا مالی خسارہ ہوا ہے۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی حکام کے مطابق مہلک وائرس پاور سیکٹر کو اب تک 40 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا چکا ہےجس کی وجہ سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں شدید بحران کا شکار ہونے لگی ہیں۔

صنعتیں بند ہونے سے منافع بخش صارفین سے وصولی نہیں ہو رہی ہے،حکومتی ہدایت پر بجلی بل نہیں لے رہے لیکن چوری والے علاقوں میں بھی بلا تعطل بجلی فراہم کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرول کے بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،سید ناصر حسین شاہ

یہ تمام عوامل صارفین کو سروسز فراہم کرنے پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں 7 فیصد کمی بھی ہوئی ہے جو 15 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔صنعتوں کی بندش سے ہونے والا نقصان 2022 تک پورا نہیں ہوسکتا ہے۔

Related Posts