ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رُک سکا، عوام پریشان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رُک سکا، عوام پریشان
ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رُک سکا، عوام پریشان

کراچی: شدید گرمی کے موسم میں ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رُک سکا، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے نیچے نہیں آیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بھی 4 سے 12 گھنٹوں کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔جبکہ اس کے علاوہ حیدرآباد میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں اور امتحان دینے والے طلبہ کو مشکلات درپیش ہیں۔

پشین کے علاقے خانوزئی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے ٹائر جلا کر کوئٹہ ژوب شاہراہ بلاک کردی۔ادھر پنجگور میں بجلی کی سپلائی پانچویں روزبھی معطل ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا

کوئٹہ میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے،پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

Related Posts