پاوری گرل دنا نیر مبین رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pawri Girl

اسلام آباد :رات و رات انٹرنیٹ پر اپنے دلچسپ جملے ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ سے مشہور ہونے والی دنا نیر سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ اب رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی۔

پوری دنیا کو پاوری کے نشے پر لگانے والی بلاگر دنا نیر مبین دن دگنی رات چگنی ترقی کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فامز سمیت حقیقی زندگی میں بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہے۔دنا نیر مبین کو شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

جہاں دنا نیر مبین کے شوبز میں انٹری دینے کی افواہیں سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں وہیں دنا نیر کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مختلف پوسٹس پر یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب وہ رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:پشتو زبان، نیلم منیر کی احسن خان کے ہمراہ ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود پارٹی کر رہی تھیں۔

دنانیر کا انگریزی بولنے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں میمز ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اْس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز بھی پاوری کر تے نظر آئے۔

Related Posts