کے الیکٹرک کی ناقص منصوبہ بندی،بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے،نصرت واحد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے الیکٹرک کی ناقص منصوبہ بندی،بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے،نصرت واحد
کے الیکٹرک کی ناقص منصوبہ بندی،بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے،نصرت واحد

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور کے الیکٹرک، پانی، صحت و تعلیم و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نصرت واحد نے کہا کہ کے الیکٹرک کی ناقص منصوبہ بندی اور پاور جنریشن پلانٹ سے بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔

اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری سخت اذیت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب صنعتوں میں مختلف پراڈکٹ کی تیار میں صنعتکاری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نصرت واحد کا کہنا تھا کہ کراچی میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث بارش میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں۔

مختلف اسپتالوں میں ادویات تک دستیاب نہیں ہیں۔ مریض پریشان ہیں۔ شعبہ صحت کا نظام تباہی کا شکار ہے۔ اسپتالوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی، اسپتالوں کے لئے جاری کئے گئے فنڈز ہڑپ کرلئے جاتے ہیں۔

اس موقع پرصدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنائے۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ہونے چاہئیں۔

Related Posts