پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان کی امداد کی اپیل کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان کی امداد کی اپیل کردی
پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان کی امداد کی اپیل کردی

لندن: پاکستان اس وقت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبردآزما ہے، سیلاب متاثرین مدد کے لئے کسی مسیحا کو پکار رہے ہیں، اسی تناظر میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے امداد کی اپیل کی ہے۔

پوپ فرانسس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ عالمی برادری یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بے شمار متاثرین، زخمیوں اور بے گھر افراد کے لیے ہم سب دعا کریں۔پاکستان کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے دعا کریں۔

مزید پڑھیں:چارسدہ ڈوب گیا، نوشہرہ میں بڑا نقصان، ٹانک نوے فیصد تباہ، ہر طرف تباہی کی داستان

واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں، جس کے باعث سندھ اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، پاک فوج اور ریسکیو ادارے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہیں۔

Related Posts