پوپ فرانسیس کا یروشلم کے مقدس مقامات تک آزادانہ رسائی دینے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پوپ فرانسیس کا یروشلم کے مقدس مقامات تک آزادانہ رسائی دینے کا مطالبہ
پوپ فرانسیس کا یروشلم کے مقدس مقامات تک آزادانہ رسائی دینے کا مطالبہ

لندن:رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے مقبوضہ بیت المقدس(یروشلم) میں تمام مذاہب کے مقدس مقامات تک آزادانہ رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔وہ اتوار کے روز اس مقدس شہر میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد کے حالیہ واقعات کے تناظر میں عیسائیوں کے تیوہار ایسٹر پرسالانہ خطاب کررہے تھے۔

پوپ نے کہا کہ اسرائیلی، فلسطینی اور مقدس شہر میں رہنے والے تمام افراد زائرین کے ساتھ مل کرامن کی خوب صورتی کا تجربہ کریں، بھائی چارے کے ساتھ رہیں اور ہر ایک کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے مقدس مقامات تک آزادانہ رسائی حاصل کریں۔

اُن کا اپنے دعائیہ کلمات میں کہنا تھا کہ ”مشرق اوسط میں امن قائم ہو، جو برسوں سے جاری تنازعات اور تقسیم کا نشانہ بن رہا ہے۔اس شاندار دن پر آئیے یروشلم میں امن اور اس سے محبت کرنے والے تمام لوگوں، عیسائیوں، یہودیوں اور مسلمانوں کے لیے امن کا مطالبہ کریں“۔

گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب مارچ کے آخراوراپریل کے اوائل میں اسرائیل کے ساحلی شہرتل ابیب میں یا اس کے قریب فلسطینیوں نے دو مہلک حملے کیے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے چھاپامار کارروائیوں میں فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی ہیں۔

قبل ازیں یروشلم کے مقدس مقام الاقصیٰ مسجد کے احاطے اوراس کے آس پاس فلسطینی مظاہرین اوراسرائیلی پولیس کے درمیان نئی جھڑپیں ہوئی ہیں اور ان میں دس مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔

دو روز قبل مسجد اقصیٰ کے احاطے اور آس پاس اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پاپائی سفیر کرسٹوف ذخیاالخاسیس کی اسقفیہ تقدیس کی سالگرہ پرمسیحیوں کی مبارکباد

تازہ کشیدگی یروشلم میں اس وقت سامنے آئی ہے جب تینوں ابراہیمی عقائد کے پیروکار اپنے بڑے تیوہار ایک ساتھ منا رہے ہیں: یہودی فسح، عیسائی ایسٹر اور مسلمانوں کا رمضان کا مقس مہینہ ہے اور عبادت وریاضت کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔

Related Posts