کراچی میں بااثر شخص نے راشن کا جھانسہ دیکر غریب خاتون کی عزت لوٹ لی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بااثر شخص نے راشن کا جھانسہ دیکر غریب خاتون کی عزت لوٹ لی
کراچی میں بااثر شخص نے راشن کا جھانسہ دیکر غریب خاتون کی عزت لوٹ لی

کراچی: ملک میں نوکریوں کے بعد راشن کے نام پر بلاکر غریب خواتین کی عزت تارتار کی جانے لگی، کراچی میں بااثر شخص نے راشن کا جھانسہ دیکر غریب خاتون کی عزت لوٹ لی، مقدمہ درج، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے بن قاسم میں ملزم نے غریب خاتون کو راشن دینے کا جھانسہ دیکر اپنے ڈیرے پر بلایا اور اس کی عزت تار تار کردی۔

پولیس کے مطابق پرویز اقبال نامی ملزم نے نشے کی حالت میں خاتون سے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس کا کہنا ہے کہ جب ملزم سے رابطہ کیا گیا تو ملزم نے دھمکیاں دیں تاہم مقدمہ درج کرکے پرویز اقبال کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

خاتون کابھتیجے پر مبینہ جنسی زیادتی کا الزام،زبان کھولنے پر قتل کی دھمکیاں

6 سال کے دوران جنسی زیادتی کے 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی شادی کے گھر میں ڈکیتی، دلہن کی عزت بھی لوٹ لی

بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات، کیا پاکستان خواتین کیلئے محفوظ ہے؟

اس سے قبل کراچی میں امریکی لیڈی ڈاکٹر کی عزت لوٹ لی گئی، پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کا واقعہ کراچی میں تھانہ فرئیر کے علاقے میں پیش آیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اورمتاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کا واقعہ کراچی میں تھانہ فرئیر کے علاقے میں پیش آیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اورمتاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے ایک سیاسی بااثر گھرانے سے ہے۔

فریئر تھانے میں متاثرہ لڑکی(ن)نے ایف آئی آر نمبر 290/2021بجرم دفعہ 376/506/337اے کے تحت درج کرائی جس میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ 14 اور 15 نومبر کی شب اس کا دوست یاسر شاہ اپنی ریوو گاڑی میں اسے اپنے گھر چوہدری خلیق الزماں روڈ پر قائم فلیٹ پر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

Related Posts