ساہیوال،وڈیرے کاغریب کسان پرغیرانسانی تشدد، کتے کے برتن میں پانی پینے پرمجبورکردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساہیوال،وڈیرے کاغریب کسان پرغیرانسانی تشدد، کتے کے برتن میں پانی پینے پرمجبورکردیا
ساہیوال،وڈیرے کاغریب کسان پرغیرانسانی تشدد، کتے کے برتن میں پانی پینے پرمجبورکردیا

صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں غریب کسان پر ظالم وڈیرے  نے غیر انسانی تشدد کیا اور مظلوم کسان کو کتے کے برتن میں پانی پینے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ شرمناک واقعہ ساہیوال کے نواحی گاؤں 43 فور ایل میں پیش آیا جہاں ظالم وڈیرے نے سفاکیت اور ظلم و بربریت کی انتہا کردی۔ بیٹی کو چھیڑنے سے روکنے پر غریب مزدور نے وڈیروں کے خلاف درخواست دی تھی۔

ظالم وڈیروں نے کسان کو اسلحے کے زور پر اغواء کر لیا اور گلے میں کتے کا پٹہ ڈالا۔ کتے کے برتن میں پانی پلاتے رہے۔ کسان غلام رسول کو زمان مدھول نامی وڈیرے اور اس کے ساتھیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

وڈیرہ زمان اور اس کے ساتھی غلام رسول کے گلے میں پٹہ ڈال کر بازاروں میں گھسیٹتے رہے۔ غریب کسان اللہ کے واسطے دیتا رہا، لیکن اس کی ایک نہ سنی گئی۔ تاحال پولیس نے بااثر ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

بااثر وڈیرے اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کو واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے بااثر جاگیرداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہوگی تاکہ غریبوں کی عزتِ نفس محفوظ رہ سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف 2 مارچ سے کارروائی کا فیصلہ

Related Posts