موت کی خبروں کے بعد پونم پانڈے سامنے آگئیں، ویڈیو بیان جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موت کی خبر کے ایک دن بعد انڈین اداکارہ پونم پانڈے نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں، ان کی موت کی افواہیں غلط ہیں۔ 

جمعے کو پونم پانڈے کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ان کی موت کی خبر شیئر کی تھی۔

 پونم پانڈے نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کینسر سے آگاہی پھیلانے کے لیے مجھے اپنی موت کی خبر جاری کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا چونکہ جنوری سرویکل کینسر سے آگاہی کا مہینہ ہے اور انڈین حکومت نے اسی مناسبت سے ایک مہم کا آغاز کیا تھا، اس لیے اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے یہ پوسٹ جاری کی۔

پونم پانڈے نے اپنے بیان میں کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ کچھ اہم چیز شیئر کرنے جا رہی ہوں- میں یہاں ہوں، زندہ ہوں، سرویکل کینسر سے میری موت نہیں ہوئی، لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس نے ہزاروں خواتین کی جانیں لی ہیں جو اس بیماری سے دوچار ہیں۔

پونم نے کہا دیگر کینسر کے برعکس سرویکل کینسر مکمل طور پر روکا جا سکتا ہے۔ ہمارے پاس اس بات کو یقینی بنانے کے ذرائع ہیں کہ کوئی بھی اس بیماری سے اپنی جان نہ کھوئے۔ آئیے ایک دوسرے کو آگاہ کریں، بااختیار بنائیں۔

پونم پانڈے نے 2013 کی فلم ’نشا‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ریئلٹی شو ’لاک اپ‘ میں شرکت کے بعد مقبولیت حاصل کی۔

Related Posts