لاک ڈاؤن میں نرمی کیساتھ ہی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن میں نرمی کیساتھ ہی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا
لاک ڈاؤن میں نرمی کیساتھ ہی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا

کراچی: لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی آلودگی تیزی سے بڑھنے لگی۔واہگہ ٹاؤن میں ائیرکوالٹی انڈیکس 131 اور شہری علاقوں میں 87تک جا پہنچا۔لاک ڈاؤن کے ایام میں شہر میں کئی روز تک ایئرکوالٹی انڈیکس اوسطاً 29 کی ناقابل یقین سطح پر برقرار تھا۔

محکمہ ماحولیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر علاقوں میں بھی آلودگی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اِس بات کے بھرپور امکانات بھی موجود ہیں کہ آنے والے دنوں میں آلودگی میں مزید تیزی سے اضافہ ہوگا۔

اس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر علی عباس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ماحولیاتی آلودگی مثالی رہی تھی لیکن اب اِس میں پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،محکمے کی بھرپورکوشش ہے کہ شہریوں کو باورکرایا جائے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اچھے ماحول سے حاصل ہونے والے فوائد یاد رکھیں۔

محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر پروگرامز محمد طاہر کا کہنا تھا آلودگی میں مثالی حد تک کمی سے شہریوں کو بے شمار بیماریوں سے نجات حاصل ہوئی اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ آلودگی میں کمی کے لیے ہر وہ قدم اُٹھائیں جو اُن کے بس میں ہے جس کے لیے محکمہ بھی بھرپورکوششیں کررہا ہے

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دیدی

Related Posts