تیاریاں مکمل، لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیاریاں مکمل، لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کا آغاز
تیاریاں مکمل، لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کا آغاز

ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں الیکشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولنگ شام تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کا آغاز ہوگیا۔ پارٹی پوزیشن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن آف پاکستان کابلدیاتی انتخابات سےمتعلق بڑافیصلہ

ملک میں مہنگائی توہےمگربےروزگاری نہیں،حمادااظہرکادعویٰ

لاہور کے حلقہ این اے 133 میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ضمنی انتخاب میں 11 امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں۔

پولنگ بلا تعطل آج شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل سمیت دیگر امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ 

حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے عوام کی آمدورفت شروع ہوگئی۔

انتخابی نتائج وصول کرنے کیلئے آر ٹی ایس کا استعمال کیا جائے گا۔ 254 پولنگ اسٹیشنز میں سے 199 حساس جبکہ 21 انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

حلقے میں ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان کی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ سیکورٹی کیلئے رینجرز اور پولیس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

حلقہ این اے 133 کی نشست ن لیگی رکنِ اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخاب میں ن لیگ کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کے تجربے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے تجربے کے بعد پائلٹ پروجیکٹ کے نتائج پرای وی ایم کے مستقبل کافیصلہ کیاجائےگا۔

بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نےپائلٹ پروجیکٹ کیلئے  متعلقہ وزارت سے رجوع کر کے ای سی ایم کے تجربے کیلیے 70 کے قریب مشینوں کی درخواست کی۔

 

Related Posts