کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں آج صبح سے پولنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 17 ہزار 774 امیدوار الیکشن کیلئے میدان میں ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد حقِ رائے دہی استعمال کرنے کیلئے گھروں سے نکل آئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں آج صبح 8 بجے سے پولنگ کا آغاز ہوا۔ پولنگ کا عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ صوبے کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 5 ہزار 624 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد تکنیکی بنیادوں پر مسترد