بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، لاڑکانہ اور سکھر سمیت 14اضلاع میں پولنگ کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: صوبہ سندھ میں آج بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاڑکانہ، سکھر اور نواب شاہ سمیت 14 اضلاع میں پولنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جو شام تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج بلدیاتی انتخابات کیلئے لاڑکانہ، نواب شاہ، سکھر اور میر پور خاص ڈویژن میں ووٹنگ شروع ہوگئی۔ گھوٹکی، خیرپور، تنگوانی اور شہداد کوٹ میں بھی عوام گھروں سے نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوات کے حلقہ پی کے 7 کا ضمنی انتخاب، ووٹنگ کا عمل شروع

ضلع کونسل کی 794 نشستوں پر متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہزاروں امیدوار میدان میں ہیں۔ سندھ کے 14 اضلاع میں رہائش پذیر 1کروڑ 18لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کرینگے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل ریجنل الیکشن کمشنر نے حکام کو خط لکھا تھا جس میں انتخابات کے دوران رینجرز اور فوج کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کر لیے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر عوام کی حفاظت کے انتظامات سخت کردئیے گئے۔

دوسری جانب سوات میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 7 کے ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ پولنگ بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن وقار احمد خان کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی کے فضل مولا اور اے این پی کے حسین احمد خان انتخاب لڑ رہے ہیں۔

Related Posts