کراچی سمیت سندھ بھر میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات، بلوچستان کے 32 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بلدیاتی انتخابات، بلوچستان کے 32 اضلاع میں پولنگ کا آغاز

کراچی سمیت سندھ بھر میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین، نائب چیئرمین اور جنرل ممبر کی 9نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ پی پی پی، تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے 54امیدوار میدان میں اترچکے ہیں۔

جذبہ قائم رہے، سندھ کو باب الاسلام بنا کر دم لیں گے، علامہ راشد سومرو

شہرِقائد کے جن حلقوں میں پولنگ جاری ہے، ان میں 1 لاکھ 12 ہزار 271 مردوں اور 94 ہزار 415خواتین ووٹرز سمیت رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 686 ہے۔ ووٹنگ کیلئے 121پولنگ اسٹیشنز قائم کردئیے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام ہی پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گڈاپ ٹاؤن کی یوسی 7 کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ 2 جنرل ممبرز نشستوں پر بھی الیکشن ہورہا ہے۔

گڈاپ ٹاؤن کی یوسی 1، وارڈ 4 اور یوسی 2، وارڈ 3 کے جنرل ممبران کی خالی نشستیں پر کی جائیں گی جس کیلئے پولنگ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جناح ٹاؤن کی یوسی 6 کے جنرل ممبر، ماڑی پور ٹاؤن کی یوسی 3 کے چیئرمین کیلئے بھی ضمنی انتخاب ہورہا  ہے۔

ناظم آباد ٹاؤن میں یوسی 5، وارڈ 3 کے جنرل ممبر اور صدر ٹاؤن کی یوسی 6 اور یوسی 12 کیلئے وائس چیئرمین کے علاوہ یوسی 13 کے چیئرمین کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔ میئر کراچی 3 یونین کمیٹیوں سے چیئرمین کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواچکے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یوسی 7 سے چیئرمین کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ میئر نے ماڑی پور کی یوسی 3 سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے جبکہ صدر کی یوسی 13 سے چیئرمین کا انتخاب تاحال لڑ رہے ہیں۔

Related Posts