12 ویں جنرل الیکشن کیلئے پولنگ جاری، نتائج کس وقت ملنا شروع ہوں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں 1970 کے بعد ملکی تاریخ کے 12 ویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کے زریعے ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے جبکہ پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی 264 نشستوں اور صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے۔

جمہوری عمل کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 16 ہزار 766 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی پر مامور ہے۔

تمام حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جو ریٹرننگ افسر کے دفاتر سے جاری ہوں گے۔

عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل و تدوین کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا جائے گا۔

ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ،29 ہزار 985 حساس جبکہ 44 ہزار 26 پولنگ سٹیشنز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔

Related Posts