سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں۔فواد چوہدری کا فیاض الحسن چوہان کو جواب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں۔فواد چوہدری کا فیاض الحسن چوہان کو جواب
سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں۔فواد چوہدری کا فیاض الحسن چوہان کو جواب

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیاض الحسن چوہان کی طرف سے استعفے کے مطالبے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میں اُس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیرِ اعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے صوبہ پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی اور کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دورانِ انٹرویو پارٹی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی پر فواد چوہدری کو کھری کھری سنادیں۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے 2 روز قبل کہا کہ  کہ فواد چوہدری پر سقراط، بقراط اور ارسطو بننے کا خبط سوار ہے۔فواد چوہدری نظم وضبط کی خلاف ورزیوں پر کسی سیاسی جماعت میں ٹک نہیں سکے۔

مزید پڑھیں: فواد پارٹی سے مطمئن نہیں تو استعفیٰ دیدیں، فیاض  چوہان

Related Posts