ملک کے بڑے سیاست دانوں کا مختلف شہروں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے بڑے سیاست دانوں کا مختلف شہروں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ملک کے بڑے سیاست دانوں نے مختلف شہروں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آغاز کردیا ہے۔ نواز شریف مانسہرہ جبکہ شہباز شریف کراچی اور لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے این اے 15مانسہرہ جبکہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے این اے 242 کراچی اور این اے 123 لاہور کیلئے کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM5MTYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzkxNiAtINmF2YTaqSDaqdmIINin2YXYsduM2qnYpyDbjNinINio2r7Yp9ix2Kog2YbbkiDZhtuB24zautiMINuB2YUg2YbbkiDYrtmI2K8g2YbZgti12KfZhiDZvtuB2Ybahtin24zYp9uU2YbZiNin2LIg2LTYsduM2YEiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzMzAwLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL05hd2F6LTEtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmF2YTaqSDaqdmIINin2YXYsduM2qnYpyDbjNinINio2r7Yp9ix2Kog2YbbkiDZhtuB24zautiMINuB2YUg2YbbkiDYrtmI2K8g2YbZgti12KfZhiDZvtuB2Ybahtin24zYp9uU2YbZiNin2LIg2LTYsduM2YEiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2YTYp9uB2YjYsTog2LPYp9io2YIg2YjYstuM2LHYp9i52LjZhSDZhtmI2KfYsiDYtNix24zZgSDZhtuSINqp24HYpyDbgduSINqp24Eg2YXZhNqpINqp2Ygg2KfZhdix24zaqdinINuM2Kcg2Kjavtin2LHYqiDZhtuSINmG24HbjNq6INio2YTaqduBINuB2YUg2YbbkiDYrtmI2K8g2YbZgti12KfZhiDZvtuB2Ybahtin24zYp9uUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ آصف زرداری نے نواب شاہ 207جبکہ بلاول نے این اے 194لاڑکانہ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد کے تین حلقوں سے ایک ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے لودھراں اور ملتان سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

جہانگیر ترین نے این اے 155، پی پی 227 اور228 سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے جبکہ ایم کیو ایم (پاکستان) کے مصطفیٰ کمال نے شہباز شریف کے بالمقابل این اے 242کراچی کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور پرویز خٹک کا نوشہرہ سے الیکشن میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ ملک بھر سے دیگر سیاست دانوں کی جانب سے بھی کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

Related Posts