بیجنگ: چینی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ملک مخالف پراپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی وائرس کورونا وائرس کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں دفترِ خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ اگر کوئی یہ دعویٰ کرے کہ چینی برآمدات زہریلی ہیں تو اسے چین کی بنائی ہوئی اشیاء پہننے سے بھی انکار کردینا چاہئے۔
چینی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر ہماری برآمدات زہریلی ہیں تو آپ چین کے بنائے ہوئے ماسک اور حفاظتی گاؤن پہننا بند کردیں۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ چین سے درآمد کیے گئے وینٹی لیٹرز کا استعمال بھی بند کردیں، اس طرح آپ وائرس سے محفوظ رہیں گے جبکہ سیاسی وائرس کورونا وائرس کے مقابلے میں زیادہ خوفناک ہے۔
If someone claims that China’s exports are toxic, then stop wearing China-made masks and protective gowns, or using China-exported ventilators. This way you will stay clear from the virus. Political virus is more terrible than #COVID19!
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) March 20, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کورونا وائرس کو چینی وائرس کہنے کی روش جاری رکھی۔
ٹوئٹر پر تین روز قبل اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ پر صرف اِس لیے دستخط کیے تاکہ ”چینی وائرس“ سے نمٹا جاسکے۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کی کورونا وائرس کو چینی وائرس کہنے کی روش جاری