شہر اقتدار کا سیاسی پارہ ہائی ہوگیا، 18گھنٹے اہم ہیں، ذرائع

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
شہر اقتدار کا سیاسی پارہ ہائی ہوگیا، 18گھنٹے اہم ہیں، ذرائع
شہر اقتدار کا سیاسی پارہ ہائی ہوگیا، 18گھنٹے اہم ہیں، ذرائع

اسلام آباد:شہر اقتدار میں سیاسی ماحول گرم ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے اٹھارہ گھنٹے فیصلہ کر دیں گے کہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت رہے گی یا نہیں۔

با خبر ذرائع کے مطابق پاکستانی سیاست اب ایسے موڑ پر آ چکی ہے جہاں فیصلہ کن مرحلہ آگیا ہے، عمران خان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ خود عوام میں جائیں گے اور عوام کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کریں گے کیونکہ کابینہ میں شامل وزراء یہ کام نہیں کر سکے جو وزیراعظم عمران خان خود کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اسی سلسلے میں فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاں سے ہی وزیراعظم عمران خان کو اندازہ ہو جائے گا کہ عوام کا وزیراعظم عمران خان کے بارے کیا ردعمل ہے۔

جبکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جون میں تحریک عدم اعتماد لانے کی حامی بھر لی ہے، نواز شریف کا کہنا ہے کہ اب ہم نے عوام کی جان اس حکومت سے چھڑانی ہے،اسی سلسلے میں ایم کیو ایم فوری طور پر لاہور یاترا پر نکل گئی جہاں پر انہوں نے ق لیگ چوہدری برادران سے ملاقات کی اور مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں کیں۔

عدم اعتماد لانے کی صورت میں ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا عندیہ دے رکھا ہے لیکن اب وہ کسی بھی وقت اسمبلیاں توڑ دیں گے،شہر اقتدار کا سیاسی درجہ حرارت کافی گرم ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور چین کو قریب لانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کا جلسہ واضح طور پر فیصلہ کر دے گا کہ عوام کیا چاہتے ہیں اور عوام میں موجودہ وزیر اعظم عمران خان کتنے مقبول ہیں؟

Related Posts